پیرس،4فروری(ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اپنے دورہ فرانس کے دوران وزیر دفاع سمیت کئی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آج بروز جمعہ کو ان کی ملاقات پیرس کے شاہی محل میں صدر فرانسو اولاند کے ساتھ ہو گی۔
Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">گزشتہ روز شہزادہ محمد نایف نے پیرس میں فرانسیسی وزیر دفاع جان ایف لورڈیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی اور فوجی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ، سعودی عرب میں فرانس کی فوجی مشقوں میں اضافے اور یمن میں "فیصلہ کن طوفان آپریشن" میں تیزی پر بات چیت کی گئی۔